پاکستان
نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گا، مصطفیٰ کمال
10-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
34 وزٹ
Read in English
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے اور اس مؤقف سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ انہیں حق بات کرنے سے روکا جا سکتا ہے تو یہ ممکن نہیں۔ ان کے مطابق ملک کو بچانے اور انتظامی مسائل کے حل کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی جماعت کو کمزور نہیں ہونے دیں گے اور ایم کیو ایم کو مضبوط بنانے کے عمل سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔
وفاقی وزیرِ صحت نے اپنے اوپر لگائے جانے والے ممکنہ الزامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پر دس طرح کے الزامات لگائے جا سکتے ہیں، لیکن کرپشن اور بے ایمانی کا الزام نہیں لگایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے شعبے میں رہے ہیں جہاں چوری نہیں بلکہ ڈکیتی کرنے کے مواقع بھی موجود تھے، جبکہ ان کے بقول ملک میں شاید ہی کوئی شعبہ کرپشن سے مکمل طور پر پاک ہو۔
مصطفیٰ کمال کے اس بیان کے بعد نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ ایک بار پھر سیاسی بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں