مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
13 جمادی الثانی 1448 ہجری · منگل، 24 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اگر تم اللہ پر ایسا بھروسہ کرو جیسا کہ اس پر بھروسہ کرنے کا حق ہے، تو وہ تمہیں اسی طرح رزق دے گا جیسے پرندوں کو دیتا ہے۔ وہ صبح خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو بھرے پیٹ واپس آتے ہیں۔" — جامع ترمذی، حدیث: 2344 پیغام: اللہ پر کامل بھروسہ رکھیں، مگر اس کے ساتھ اپنی پوری کوشش بھی کریں۔ رزق دینے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے، اور وہ اپنے بندوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
آلائی اور کولائی پالس کے متحارب قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے، مزید خونریزی کا خطرہ ٹل گیا. • مانسہرہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن، دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دو افراد گرفتار، 60 ہزار روپے جرمانہ، 6 روز کے لیے جیل منتقل. • چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، پولیس اہلکار نوشاد اور ان کے والد جاں بحق. • افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ، انتظامی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت. • آل پاکستان اسلحہ لائسنس ہولڈرز کے لیے اہم اطلاع، ری ویلیڈیشن کے بغیر ملک بھر میں لائسنس کی حیثیت متاثر ہونے کا امکان • مانسہرہ: ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کارروائی، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کو جرمانے • مانسہرہ کے لیے خوش آئند پیش رفت، دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد 20 سیٹر شٹل بس مانسہرہ پہنچ گئی، عوامی سہولت کے لیے اہم قدم • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • آلائی اور کولائی پالس کے متحارب قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے، مزید خونریزی کا خطرہ ٹل گیا. • مانسہرہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن، دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دو افراد گرفتار، 60 ہزار روپے جرمانہ، 6 روز کے لیے جیل منتقل. • چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، پولیس اہلکار نوشاد اور ان کے والد جاں بحق. • افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ، انتظامی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت. • آل پاکستان اسلحہ لائسنس ہولڈرز کے لیے اہم اطلاع، ری ویلیڈیشن کے بغیر ملک بھر میں لائسنس کی حیثیت متاثر ہونے کا امکان • مانسہرہ: ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کارروائی، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کو جرمانے • مانسہرہ کے لیے خوش آئند پیش رفت، دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد 20 سیٹر شٹل بس مانسہرہ پہنچ گئی، عوامی سہولت کے لیے اہم قدم • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ •
پولیس

ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان کی ہدایت پر ٹریفک جوانوں کی جنرل رول کال اور شام کی گنتی، ڈیوٹی سے متعلق اہم ہدایات جاری.

24-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 29 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر مانسہرہ مدثر ضیاء اور انسپکٹر ٹریفک انس خان نے ٹریفک جوانوں کی جنرل رول کال اور شام کی گنتی کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر ٹریفک اہلکاروں کو دورانِ ڈیوٹی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے، مقررہ ڈیوٹی پوائنٹس پر مکمل موجودگی یقینی بنانے اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھنے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔
ٹریفک جوانوں کو ہدایت کی گئی کہ پیک آورز کے دوران ٹریفک کی روانی ہر صورت برقرار رکھی جائے، اپنے مقررہ ڈیوٹی پوائنٹس کو مکمل طور پر کور رکھا جائے اور بلا اجازت ڈیوٹی پوائنٹ نہ چھوڑا جائے۔ اس کے علاوہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، تحمل اور احترام سے پیش آنے، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر مدثر ضیاء نے ٹریفک اہلکاروں کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دورانِ ڈیوٹی ’’پہلے سلام، پھر کلام‘‘ کی پالیسی اپنائی جائے اور شہریوں کے ساتھ عزت، احترام، خوش اخلاقی اور تعاون پر مبنی رویہ اختیار کیا جائے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے مناسب رہنمائی فراہم کی جائے، غیر ضروری چالان سے مکمل اجتناب کیا جائے اور صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مانسہرہ ٹریفک پولیس شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور محفوظ و منظم ٹریفک نظام کے قیام کے لیے دن رات اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس مانسہرہ

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
،إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
سردار ظہیر مسلم لیگ نون سٹی جنرل سیکرٹری کا بیٹا۔۔سردار مہتاب ۔ ملگری استاذان ضلع ایبٹ أباد سفیر۔۔سردار تنویر اور سردار نصیر سابقہ کونسلر کا بھتیجا نزد پرانہ بورڈ افس وفات پا گیا ہے۔ جسکی نماز جنازہ أج دن 3 بجے کالج گراٶنڈ میں ادا کی جاٸے گی۔