ضلعی انتظامیہ
آلائی اور کولائی پالس کے متحارب قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے، مزید خونریزی کا خطرہ ٹل گیا.
24-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
32 وزٹ
Read in English
ہزارہ ڈویژن: ضلع بٹگرام کی تحصیل آلائی اور ضلع کولائی پالس کے دو متحارب قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، جس کے بعد علاقے میں مزید خونریزی کا خطرہ ٹل گیا۔ اراضی کے تنازعے پر ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں دونوں جانب سے سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل آلائی اور کولائی پالس کے سرحدی علاقے بھیلیجہ فارسٹ کے مقام پر اراضی کے تنازعے پر دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں سات قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جا رہی تھی۔
صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہ رخ علی اور ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ جہانزیب نذیر خان نے کشیدگی کے خاتمے اور مزید خونریزی کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات شروع کیے۔
اس سلسلے میں پیر کے روز کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہ رخ علی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں آر پی او ہزارہ جہانزیب نذیر خان، رکن قومی اسمبلی محمد ادریس، ڈپٹی کمشنرز بٹگرام اور کولائی پالس کوہستان، دونوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز، قبائلی مشران اور عمائدین نے شرکت کی۔
جرگے میں تفصیلی مشاورت کے بعد دونوں فریقین کے درمیان پانچ نکاتی امن معاہدہ طے پایا، جس کے تحت دونوں قبائل نے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے، اشتعال انگیزی سے گریز کرنے اور ایسی کسی بھی سرگرمی سے باز رہنے پر اتفاق کیا جس سے انسانی جانوں یا املاک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو۔
امن معاہدے کے اہم نکات:
دونوں فریقین علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے، اشتعال انگیزی اور کسی بھی ایسی نقل و حرکت سے گریز کریں گے جس سے جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہو۔
پولیس علاقے میں امن کے قیام کے لیے جامع سیکیورٹی اور نفری کی تعیناتی کا منصوبہ مرتب کرے گی، جبکہ دونوں قبائل کے افراد اپنے پاس موجود اسلحے کا متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں اندراج یقینی بنائیں گے۔
اراضی کے تنازعے کے مستقل اور غیر جانبدارانہ حل کے لیے صوبائی حکومت سے رجوع کیا جائے گا اور سیٹلمنٹ کمیشن کے قیام کی سفارش کی جائے گی۔
فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دونوں فریقین سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز، منفی اور غیر مصدقہ مواد کی تشہیر سے اجتناب کریں گے۔
اس موقع پر کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہ رخ علی نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ، پائیدار امن کا قیام اور قبائلی تنازعات کا پرامن و قانونی حل ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے دونوں قبائل کے مشران پر زور دیا کہ وہ ماضی کے تلخ واقعات کو فراموش کرتے ہوئے باہمی اعتماد، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیں اور اپنے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔
دونوں قبائل کے نمائندوں نے معاہدے کی مکمل پاسداری، تحمل و برداشت کا مظاہرہ کرنے اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کمشنر ہزارہ شاہ رخ علی اور آر پی او ہزارہ جہانزیب نذیر خان کی مشترکہ کوششوں سے طے پانے والا یہ امن معاہدہ ممکنہ مزید خونریزی کی روک تھام، قبائلی تنازعات کے مذاکراتی و قانونی حل اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں