ضلعی انتظامیہ
مانسہرہ: ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کارروائی، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کو جرمانے
23-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
18 وزٹ
Read in English
ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر کنزیومر پروٹیکشن ٹیم کے معائنے، ایل پی جی ڈیلرز اور ریٹیلرز کو عوامی ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت
مانسہرہ: ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات کی روشنی میں ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر ضلع بھر میں ایل پی جی ڈیلرز اور ریٹیلرز کی نگرانی اور معائنہ مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں آج بروز اتوار سردار ثناء الرحمٰن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن مانسہرہ نے مختلف ایل پی جی ڈیلرز اور ریٹیلرز کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر ایل پی جی فروخت کرنے والے ڈیلرز اور ریٹیلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موقع پر جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ ایل پی جی کی خرید و فروخت سے متعلق ریکارڈ کی بھی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔
اس موقع پر متعلقہ ڈیلرز اور ریٹیلرز کو ہدایات جاری کی گئیں کہ قیمتوں میں اضافے کے اثرات صارفین پر منتقل کرنے سے حتی الامکان گریز کیا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کے مطابق اس معائنہ مہم کا مقصد ایل پی جی کی درآمدات اور دیگر متعلقہ مسائل کے باعث مارکیٹ میں قیمتوں کے حوالے سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال پر قابو پانا، مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانا اور صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور کنزیومر پروٹیکشن حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ صارفین کے مفادات کے تحفظ، قیمتوں کی نگرانی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں