ضلعی انتظامیہ
مانسہرہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن، دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دو افراد گرفتار، 60 ہزار روپے جرمانہ، 6 روز کے لیے جیل منتقل.
24-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
22 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: ضلعی انتظامیہ مانسہرہ نے شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ سبزی منڈی کے باہر دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا، جبکہ دونوں کو 6، 6 روز کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل سبزی منڈی مانسہرہ کے باہر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا، جس کے دوران غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے ٹھیے اور دیگر تجاوزات ختم کرکے سرکاری جگہ واگزار کرائی گئی تھی۔ تاہم انتظامیہ کی کارروائی کے باوجود بعض افراد نے دوبارہ اسی مقام پر ٹھیے قائم کرکے سرکاری جگہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔
صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ جنید جمشید نے فوری کارروائی کی اور دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کے الزام میں دو افراد عمران ولد اکبرے اور شاہ محمود کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔
بعدازاں دونوں گرفتار افراد کو اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں قانون کے مطابق دونوں پر 30، 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ انہیں 6، 6 روز کے لیے جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے، سرکاری اراضی کو واگزار کرانے اور شہریوں کے لیے آمدورفت کو آسان بنانے کے سلسلے میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تجاوزات ختم کرنے کے بعد دوبارہ غیر قانونی طور پر قبضہ یا ٹھیے قائم کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شہری حلقوں کی جانب سے بھی تجاوزات کے خلاف مستقل بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور شہری نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں