پولیس
چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، پولیس اہلکار نوشاد اور ان کے والد جاں بحق.
24-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
36 وزٹ
Read in English
چارسدہ: ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور ان کے والد جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور تشویش کی فضا پھیل گئی۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ تنگی کی حدود میں واقع علاقے قارون شاخ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ضلع مہمند پولیس میں تعینات اہلکار نوشاد کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ان کے والد سردار حسین بھی شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تنگی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس نے واقعے میں ملوث نامعلوم ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
باپ بیٹے کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے پر علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں