پولیس
پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار
10-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
36 وزٹ
Read in English
ضلع مانسہرہ کے علاقے پھلڑہ، تلہاڑی پڑھینہ میں 14 سے 15 سالہ کم عمر بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تلہاڑی پڑھینہ کے رہائشی اویس ولد جاوید اور عمر ولد نظیر کو پولیس نے گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ پھلڑہ میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
علاقے کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کم عمر بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔ بچوں کے تحفظ، آگاہی اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ معاشرے میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں