پولیس
پشاور: بائیکیا رائیڈر سلمان کے اندھے قتل کا معمہ حل، دو خواتین سمیت تین ملزمان گرفتار.
26-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
40 وزٹ
Read in English
پشاور: کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے سٹی ڈویژن میں تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بائیکیا رائیڈر سلمان کے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا، پولیس نے قتل کے الزام میں دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ایک دیگر ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق 19 نومبر کو تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں واقع علاقے گلونو ڈاگ میں لنڈی ارباب کے رہائشی سلمان ولد اشفاق خان، جو محنت مزدوری کے لیے بائیکیا چلاتا تھا، کو قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد مقتول کے سوتیلے بھائی اسماعیل کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی۔
واقعے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں۔ ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی نگرانی میں ڈی ایس پی یکہ توت سرکل آصف شریف، ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات اور تفتیشی افسران نے جدید سائنسی طریقوں اور مختلف پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔
دورانِ تفتیش مقتول کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیا گیا، جس کی مدد سے اہم شواہد سامنے آئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں مقتول کی بیوی، سوتیلی والدہ، ماموں عابد اور ایک دیگر ملزم جاوید اقبال کے مبینہ طور پر قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے۔
پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی بیوی، سوتیلی والدہ اور ماموں عابد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار خواتین کو مزید تفتیش کے لیے وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔
پشاور پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری اور مقدمے کی مزید تفتیش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں