مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
6 جمادی الثانی 1448 ہجری · منگل، 17 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
.مانسہرہ میں گھریلو سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش، شہری سراپا احتجاج • .مانسہرہ میں آئس جیسے مہلک نشے کی روک تھام کے لیے پولیس کا سخت اقدام، ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری • مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار، عدالتی مفرور بھی حراست میں لے لیا گیا • مانسہرہ: پانو ڈھیری میں نوجوان حذیفہ کے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار • مانسہرہ ڈاٹ کام پر ووٹنگ کے زریعے سٹار بے بی آف دی منتھ • ناران میں شدید برفباری، سڑکیں برف سے ڈھک گئیں؛ این ایچ اے اور کے ڈی اے کی مشینری کی عدم موجودگی پر سوالات، سیاح اور مقامی آبادی مشکلات کا شکار • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر • .مانسہرہ میں گھریلو سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش، شہری سراپا احتجاج • .مانسہرہ میں آئس جیسے مہلک نشے کی روک تھام کے لیے پولیس کا سخت اقدام، ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری • مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار، عدالتی مفرور بھی حراست میں لے لیا گیا • مانسہرہ: پانو ڈھیری میں نوجوان حذیفہ کے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار • مانسہرہ ڈاٹ کام پر ووٹنگ کے زریعے سٹار بے بی آف دی منتھ • ناران میں شدید برفباری، سڑکیں برف سے ڈھک گئیں؛ این ایچ اے اور کے ڈی اے کی مشینری کی عدم موجودگی پر سوالات، سیاح اور مقامی آبادی مشکلات کا شکار • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر •
پولیس

.پشاور: موٹر سائیکل کی خرید و فروخت کا تنازع خونی تصادم میں تبدیل، فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

17-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 32 وزٹ
Read in English
پشاور (خصوصی رپورٹ): پشاور کے علاقے تھانہ خزانہ کی حدود چوکی صوبت خان گھڑی میں موٹر سائیکل کی خرید و فروخت کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی پولیس معلومات کے تحت واقعہ موٹر سائیکل کی خرید و فروخت کے معاملے پر پیدا ہونے والی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان موٹر سائیکل کے لین دین پر اختلافات شدت اختیار کر گئے، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں پجگی کے رہائشی دو سگے بھائی عامر اور وکیل جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں ملوث دونوں فریقین آپس میں قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد دونوں جاں بحق بھائیوں کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ تنازع کی اصل وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔
موٹر سائیکل کے لین دین جیسے معمولی تنازع پر دو قیمتی جانوں کا ضیاع ایک افسوسناک واقعہ ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026