مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
24 جمادی الاول 1448 ہجری · جمعرات، 5 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے اہم اجلاس، ضلع بھر میں بلاامتیاز آپریشن کا فیصلہ • شاہراہِ قراقرم پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے حد بندی کا عمل جاری، روڈ کے مرکز سے 65 فٹ تک نشانات لگا دیے گئے • مانسہرہ کے تاجروں سمیت 11 افراد سے 98 لاکھ روپے کا مبینہ فراڈ، مشہور نعمان گروہ کے تین ملزمان کی ضمانت ہائی کورٹ سے مسترد • ایبٹ آباد: خواتین کے خلاف مبینہ نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل، تین افراد کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج • شاہراہِ ریشم پر روزانہ ٹریفک کا عذاب، آخر کب تک؟ بٹ پل سے ٹاؤن شپ تک دس منٹ کا سفر سوا گھنٹے میں طے ہونے لگا • شاہراہِ قراقرم کی توسیع کے لیے حد بندی کا عمل جاری، سپلائی سے قلندرآباد تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری • .اوگی میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ، ماموں کے ہاتھوں یتیم بھانجی قتل، فائرنگ سے دو نوجوان زخمی • تاجروں کے مطالبے پر ڈی آئی جی ہزارہ کا بڑا فیصلہ، ایبٹ آباد شہر میں یکطرفہ ٹریفک کا منصوبہ ختم، پرانا ٹریفک روٹ بحال • ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے اہم اجلاس، ضلع بھر میں بلاامتیاز آپریشن کا فیصلہ • شاہراہِ قراقرم پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے حد بندی کا عمل جاری، روڈ کے مرکز سے 65 فٹ تک نشانات لگا دیے گئے • مانسہرہ کے تاجروں سمیت 11 افراد سے 98 لاکھ روپے کا مبینہ فراڈ، مشہور نعمان گروہ کے تین ملزمان کی ضمانت ہائی کورٹ سے مسترد • ایبٹ آباد: خواتین کے خلاف مبینہ نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل، تین افراد کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج • شاہراہِ ریشم پر روزانہ ٹریفک کا عذاب، آخر کب تک؟ بٹ پل سے ٹاؤن شپ تک دس منٹ کا سفر سوا گھنٹے میں طے ہونے لگا • شاہراہِ قراقرم کی توسیع کے لیے حد بندی کا عمل جاری، سپلائی سے قلندرآباد تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری • .اوگی میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ، ماموں کے ہاتھوں یتیم بھانجی قتل، فائرنگ سے دو نوجوان زخمی • تاجروں کے مطالبے پر ڈی آئی جی ہزارہ کا بڑا فیصلہ، ایبٹ آباد شہر میں یکطرفہ ٹریفک کا منصوبہ ختم، پرانا ٹریفک روٹ بحال •
پولیس

.سوات: خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں دو پولیس اہلکار گرفتار، واقعے کا مقدمہ درج

05-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 30 وزٹ
Read in English
سوات: سوات میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے سنگین الزام میں دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ رحیم آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دونوں مبینہ ملزمان کو ٹریس کیا اور حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پشاور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے تھانہ رحیم آباد میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کے خلاف مبینہ زیادتی کی شکایت درج کرائی۔ متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ سیر و تفریح کی غرض سے سوات آئی ہوئی تھی۔
درج کرائی گئی شکایت کے مطابق دونوں نامعلوم افراد خاتون اور اس کے شوہر کو ایک ہوٹل کے کمرے میں لے گئے، جہاں خاتون نے الزام عائد کیا کہ دونوں افراد نے اس کے ساتھ باری باری جنسی زیادتی کی۔ خاتون کے بیان کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان نے کسی کو اطلاع دینے کی صورت میں سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس نے شکایت موصول ہونے کے بعد فوری تفتیش شروع کی اور ہوٹل سمیت متعلقہ مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دونوں مشتبہ افراد کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان پولیس اہلکار ہیں، جن میں سے ایک کا تعلق پشاور جبکہ دوسرے کا تعلق ملاکنڈ سے بتایا جاتا ہے۔ دونوں کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
واقعے نے سوات سمیت مختلف حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ شہری حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ معاملے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں، متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے اور اگر الزامات ثابت ہوں تو ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ادارتی وضاحت: خبر میں بیان کردہ واقعات شکایت اور ابتدائی پولیس معلومات پر مبنی ہیں۔ ملزمان کے خلاف الزامات کا حتمی تعین تفتیش اور عدالتی کارروائی کے بعد ہوگا۔ متاثرہ خاتون کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔