مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
13 جمادی الثانی 1448 ہجری · منگل، 24 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اگر تم اللہ پر ایسا بھروسہ کرو جیسا کہ اس پر بھروسہ کرنے کا حق ہے، تو وہ تمہیں اسی طرح رزق دے گا جیسے پرندوں کو دیتا ہے۔ وہ صبح خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو بھرے پیٹ واپس آتے ہیں۔" — جامع ترمذی، حدیث: 2344 پیغام: اللہ پر کامل بھروسہ رکھیں، مگر اس کے ساتھ اپنی پوری کوشش بھی کریں۔ رزق دینے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے، اور وہ اپنے بندوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
تورغر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی. • آلائی اور کولائی پالس کے متحارب قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے، مزید خونریزی کا خطرہ ٹل گیا. • مانسہرہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن، دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دو افراد گرفتار، 60 ہزار روپے جرمانہ، 6 روز کے لیے جیل منتقل. • چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، پولیس اہلکار نوشاد اور ان کے والد جاں بحق. • افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ، انتظامی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت. • آل پاکستان اسلحہ لائسنس ہولڈرز کے لیے اہم اطلاع، ری ویلیڈیشن کے بغیر ملک بھر میں لائسنس کی حیثیت متاثر ہونے کا امکان • مانسہرہ: ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کارروائی، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کو جرمانے • مانسہرہ کے لیے خوش آئند پیش رفت، دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد 20 سیٹر شٹل بس مانسہرہ پہنچ گئی، عوامی سہولت کے لیے اہم قدم • تورغر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی. • آلائی اور کولائی پالس کے متحارب قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے، مزید خونریزی کا خطرہ ٹل گیا. • مانسہرہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن، دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دو افراد گرفتار، 60 ہزار روپے جرمانہ، 6 روز کے لیے جیل منتقل. • چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، پولیس اہلکار نوشاد اور ان کے والد جاں بحق. • افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ، انتظامی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت. • آل پاکستان اسلحہ لائسنس ہولڈرز کے لیے اہم اطلاع، ری ویلیڈیشن کے بغیر ملک بھر میں لائسنس کی حیثیت متاثر ہونے کا امکان • مانسہرہ: ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کارروائی، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کو جرمانے • مانسہرہ کے لیے خوش آئند پیش رفت، دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد 20 سیٹر شٹل بس مانسہرہ پہنچ گئی، عوامی سہولت کے لیے اہم قدم •

گوجرانوالہ: 119 کنال قیمتی اراضی کے مبینہ فراڈ کا مقدمہ، پی ٹی آئی رکن اسمبلی اور بیٹوں سمیت متعدد افراد نامزد

15-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 144 وزٹ
Read in English
گوجرانوالہ، 15 اکتوبر 2026: گوجرانوالہ میں 119 کنال 11 مرلے قیمتی اراضی کی مبینہ جعلسازی اور غیرقانونی منتقلی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی ناصر چیمہ، ان کے دو بیٹوں اور متعدد دیگر افراد کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
جعلی دستاویزات کے ذریعے اراضی منتقل کرنے کا الزام
ایف آئی آر کے مطابق، کوٹ خضری میں واقع ایک رائس مل کی اراضی مبینہ طور پر جعلی دستاویزات کے ذریعے جمال ناصر چیمہ کے نام منتقل کی گئی۔
مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اراضی کا انتقال 10 فروری 2022 کو اس وقت درج کیا گیا جب کمپنی کے نام کی تبدیلی کی منظوری ابھی نہیں ہوئی تھی۔ انکوائری کے دوران کمپنی کے شیئرز کی منتقلی میں بھی مبینہ بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
وراثتی جائیداد ہتھیانے کا الزام
ایف آئی آر کے مطابق، مقدمہ اختر شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جو مبینہ طور پر ایک قتل کے مقدمے میں جیل میں قید ہیں۔ مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے وراثتی جائیداد پر قبضہ کیا گیا۔
رکن اسمبلی کے بیٹوں اور محکمہ مال کے افسران بھی نامزد
مقدمے میں جمال ناصر چیمہ، بلال ناصر چیمہ اور محکمہ مال کے بعض افسران سمیت دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات کے حوالے سے تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
قانونی وضاحت: مقدمے میں عائد کیے گئے الزامات کی آزادانہ تصدیق ہونا باقی ہے۔ ایف آئی آر کا اندراج جرم ثابت ہونے کے مترادف نہیں، اور نامزد افراد کو اپنا مؤقف پیش کرنے اور قانونی دفاع کا حق حاصل ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
اظہارِ تعزیت
میٹاورس اکیڈمی اور مانسہرہ ڈاٹ کام کے مالک سردار شفقت نیاز کی جانب سے مانسہرہ داتہ کی معروف سماجی شخصیت اور سینئر اخبار فروش فریدون صاحب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ مرحوم نے تقریباً 35 سے 40 سال تک نہایت محنت، ایمانداری اور خلوص کے ساتھ مانسہرہ کے شہریوں تک اخبار پہنچانے کی خدمات انجام دیں۔ ان کی طویل خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سردار شفقت نیاز نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔