.پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی مبینہ فائرنگ، چچا جاں بحق
17-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
37 وزٹ
Read in English
پشاور (خصوصی رپورٹ): پشاور کے علاقے انقلاب میں گھریلو تنازع پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واش روم کو تالہ لگانے کے معاملے پر بھتیجے نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے سگے چچا کو قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص افغان باشندہ تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول نے واش روم کی صفائی کے بعد اسے تالہ لگا دیا تھا، جس پر اس کے بھتیجے نے واش روم کھولنے کا مطالبہ کیا۔ اسی معاملے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو مبینہ طور پر فائرنگ کے واقعے میں تبدیل ہوگئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں چچا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم کی جلد شادی ہونے والی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، تاہم مبینہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں