مانسہرہ: تھانہ بفہ کی حدود میں کمسن بچے سے جنسی زیادتی کی کوشش پر مزخمت پے بچے کو بیٹ میں گولی مار دی گئی حالت تشویشناک بچانے کی کوشش میں ایک راہگیر کو بھی گولی لگی ،
مانسہرہ کے علاقے تھانہ بفہ کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک 12 سالہ بچے کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق ملزمان نے بچے کو اسلحہ کے زور پر خوفزدہ کیا۔ مزاحمت کرنے پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں بچہ پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔
اسی دوران ایک نوجوان نے بچے کو بچانے کی کوشش کی، جس پر اسے بھی گولی مار دی گئی، اور وہ بھی زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایس ایچ او بفہ خود بھی ٹیم کے ساتھ ملزم کی گرفتاری کے لئیے کوشش کر رہے ہیں