خیبر پختونخوا: صحت کے شعبے میں انقلابی اقدام، 60 سے زائد ترقیاتی منصوبوں کی ان ہاؤس فزیبلٹی مکمل

54

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ صوبائی حکومت نے پہلی بار ان ہاؤس فزیبلٹی رپورٹس تیار کرکے 60 سے زائد صحت سے متعلق منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا ہے۔ اس اقدام سے بغیر کسی اضافی لاگت کے لاکھوں روپے کی بچت ہوئی ہے، جو صوبے کی معاشی بہتری کے لیے ایک شاندار مثال ہے۔
اس منصوبے کے تحت تیار کردہ فزیبلٹی رپورٹس نہ صرف معیار پر پورا اترتی ہیں بلکہ وقت اور وسائل کی بہتر استعمال کو بھی یقینی بناتی ہیں۔ صوبائی حکومت کے اس اقدام کو صحت کے شعبے میں شفافیت اور خود انحصاری کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں