سکولوں اور کالجز کے کھلاڑیوں کے لیے بڑا موقع: خیبر پختونخوا گیمز 2025

44

محکمہ کھیل و امور نوجوانان خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کے ایجنڈے کے تحت نومبر 2025 میں خیبر پختونخوا گیمز کا انعقاد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس میں صوبے بھر کے سکولوں، کالجز اور مدارس کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ یہ گیمز نوجوان نسل میں کھیلوں کو فروغ دینے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا اہم پلیٹ فارم ثابت ہوں گی، جہاں مرد کھلاڑیوں کے لیے 26 کھیلوں کی اقسام اور خواتین کے لیے 17 کھیلوں کی اقسام شامل ہوں گی۔ مقابلے انٹر ریجنل اور انٹر ڈسٹرکٹ سطح پر کھیلے جائیں گے، جو صوبے کی مختلف اضلاع اور علاقوں سے آنے والے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں