صوبائی حکومت کا بڑا اعلان، عوام کو زمین کے ریکارڈ تک فوری رسائی

39

صوبائی حکومت نے عوامی سہولت کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبے کے تمام سروس ڈلیوری سینٹرز (SDCs) کو جدید سنٹرلائزڈ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (CLRMIS) کے تحت آپس میں منسلک کر دیا ہے۔

اس نئے نظام کے تحت اب شہری اپنی زمین کا ریکارڈ (فرد) صوبے کے کسی بھی ضلع یا تحصیل سے ہونے کے باوجود کسی بھی سروس ڈلیوری سینٹر سے بآسانی حاصل کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کو زمین کے ریکارڈ تک فوری اور سہل رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ شہریوں کو بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں