🚨 مانسہرہ: تھانہ لاری اڈہ پولیس کی بڑی کارروائی، فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار 🚨

17

مانسہرہ میں تھانہ لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک غریب شہری سے فراڈ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ مویشی برآمد اور جعلی کرنسی بھی ضبط کر لی گئی۔
ضلعی پولیس سربراہ محمد اظہر خان کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، تھانہ لاری اڈہ کی حدود پانو کے رہائشی ایک شہری نے رپورٹ درج کروائی کہ چند نامعلوم افراد نے اس سے مویشی خریدے اور بدلے میں 1 لاکھ 18 ہزار روپے ادا کیے، جو بعد ازاں چیک کرنے پر جعلی نکلے۔ اس طرح ملزمان شہری کو دھوکہ دے کر فرار ہو گئے۔
واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہی ایس ایچ او گلنواز خان اور ان کی ٹیم نے جدید تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کیا۔ کامیاب کارروائی کے دوران ملزمان رفیق ولد اسلم اور خوش دل ولد ولی محمد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ایک منظم گینگ کا حصہ ہیں، جو مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر چوری اور دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث رہے ہیں۔
ملزمان سے خریدے گئے مویشی برآمد کر کے متاثرہ شہری کے حوالے کر دیے گئے، جبکہ جعلی کرنسی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں