وادی کاغان کے مقام ترپی پل پر جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن آج تیسرے روز بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے، جہاں ریسکیو ٹیمیں لاپتہ بچوں کی تلاش کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 کی ماہر غوطہ خور ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ ٹیمیں نہایت پیشہ ورانہ انداز میں دریا کے مختلف حصوں میں سرچ آپریشن انجام دے رہی ہیں، جبکہ مشکل حالات کے باوجود ہمت اور جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔
ریسکیو اہلکار جدید آلات اور دستیاب تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ لاپتہ بچوں کا سراغ جلد از جلد لگایا جا سکے۔ دریا کے بہاؤ، گہرائی اور موسم کی سختیوں کے باوجود آپریشن بلا تعطل جاری رکھا گیا ہے۔
انتظامیہ اور ریسکیو ادارے مسلسل رابطے میں ہیں اور آپریشن کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے، جبکہ اہل علاقہ بھی اس مشکل گھڑی میں ریسکیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جلد لاپتہ بچوں تک رسائی حاصل کر لیں گی۔
🚨 کاغان ترپی پل: لاپتہ بچوں کی تلاش، ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری 🚨
16