ایوب میڈیکل کالج میں میچ کے دوران جھگڑا بڑے تصادم میں تبدیل، چار طلباء زخمی، کالج بند.

31

ایبٹ آباد – ایوب میڈیکل کالج میں ایک میچ کے دوران دو گروپوں کے درمیان جھگڑا بڑے تصادم میں تبدیل ہو گیا، جس کے نتیجے میں چار طلباء زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق میچ کے دوران تلخ کلامی شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی اور تصادم میں بدل گئی۔ تصادم میں چار طلباء زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کالج سیکیورٹی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پکڑ دھکڑ شروع کر دی۔ کشیدگی کے پیش نظر کالج ہاسٹل کو بھی طلباء سے خالی کرا دیا گیا۔
کالج انتظامیہ نے بسوں کو بھی بلا لیا، جو طلبہ کو مختلف روٹس کے اڈوں پر چھوڑیں گی تاکہ انہیں محفوظ طریقے سے گھر بھیجا جا سکے۔
ڈین ایوب میڈیکل کالج نے کشیدگی کے باعث ایوب میڈیکل کالج کو تا حکمِ ثانی بند کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں