اوگی پولیس کی اہم کارروائی: لاکھوں روپے کا چوری شدہ سامان برآمد

20

اوگی، مانسہرہ – اوگی کے علاقہ کٹھائی میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم فیضان کی نشاندہی پر پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم فیضان کی نشاندہی پر کٹھائی کے علاقے سے چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
برآمد ہونے والا سامان ڈی ایس پی سرکل اوگی تصویر حسین شاہ اور ایس ایچ او تھانہ اوگی ملک آصف کی نگرانی میں اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں