پشاور – پشاور کے نواحی علاقے گڑھی موسم خان میں دو خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے اس واقعے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کے مطابق پولیس نے مبینہ زیادتی کے واقعے میں چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مالک مکان تھے، جنہوں نے کرائے دار خواتین کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعے میں کم عمر بچی کو ایک کمرے میں باپ کے ساتھ باندھا گیا، جس پر ایف آئی آر میں چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر سمیع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، جبکہ ٹیسٹ کے لیے سیمپلز پنجاب فرانزک بھجوائے گئے ہیں۔