کاکول میں ہونے والی پریزیڈنٹ پریڈ کے موقع پر سیکیورٹی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ

6

ایبٹ آباد : ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی جانب سے پی ایم اے کاکول میں ہونے والی پریزیڈنٹ پریڈ کے موقع پر سیکیورٹی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے سیکشن 144 Cr.PCنافذ کر دی گئی ہے۔

یہ احکامات آج 13 تا 18 اکتوبر 2025 تک نافذ العمل رہیں گے۔

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل احکامات جاری کیے گئے ہیں:

پی ایم اے کاکول کے اردگرد احتجاجی اجتماعات پر پابندی۔

فائرنگ، مائننگ یا بلاسٹنگ کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی۔

ڈرون یا کوآڈ کاپٹر و پتنگ بازی ممنوع۔

الیاسی گیٹ کے قریب دکانوں مخصوص دنوں میں دکانوں کی بندش۔

افغانیوں کی نقل و حرکت پر پابندی۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ اقدام پبلک سیفٹی، امن و امان اور پریزیڈنٹ پریڈ کے دوران فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں