ڈوور واٹرشیڈ ڈویژن ایبٹ آباد کی جانب سے شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد

18

ایبٹ آباد: ڈوور واٹرشیڈ ڈویژن ایبٹ آباد کی جانب سے شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد ۔

ڈوور واٹرشیڈ ڈویژن ایبٹ آباد کے زیراہتمام ایک پُر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جو کہ رینج فاریسٹ آفیسر جناب ساجد خان اور نائب قاصد جناب محمد اورنگزیب کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں افسران و عملہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور دونوں معزز ساتھیوں کی خدمات، محنت اور خوش اخلاقی کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

تمام شرکاء نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں زندگی کے نئے سفر میں کامیابیاں اور خوشیاں عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں