ہریپور : ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسود کی زیر نگرانی آج صبح کھوکھر میرا میں لائیو اسٹاک سپیشلسٹ اور پولیس کے ہمراہ دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا۔
دورانِ معائنہ دودھ کے معیار کی موقع پر جانچ کی گئی، غیر معیاری دودھ برآمد ہونے پر بھاری مقدار میں دودھ کو تلف کیا گیا اور متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے۔
یہ کارروائی عوام کو معیاری اور محفوظ دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا تسلسل ہے۔