مولاداد پڑی میں لینڈ سلائیڈنگ ، آٹھ گاڑیاں ملبے تلے پھنس گئیں

16

کوہستان اپر : گلگت بلتستان کے علاقے مولاداد پڑی میں دوپہر تقریباً 12 بجے روڈ پر کام کے دوران اچانک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آٹھ گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 چلاس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن (ر) عطاءالرحمن کاکڑ خود جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جبکہ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر چلاس منظور احمد پیام، ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو بشیر احمد، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، پولیس، ٹورسٹ پولیس اور مقامی رضاکار بھی موجود تھے۔

متاثرہ گاڑیوں کی تفصیل درج ذیل ہے:
1. LEF-7142 موٹر کار — ڈرائیور اصغر ولد محمد نواز (لاہور)
2. AFP-889 ویگو — ڈرائیور شجاعت سید ولد اختر (گونر فارم)
3. GLT-54 موٹر کار — ڈرائیور ابوذر ولد شیر زمان (ہڈور)
4. GLT-04 ہائیس — ڈرائیور عبدالطیف ولد شکرولی (داریل)
5. GLT-B15657 ٹرک — ڈرائیور محمد اکرم ولد رحیم داد (بٹگرام)
6. GZR-D2 فلٹر گاڑی — ڈرائیور مزمل ولی ولد جاوید ولی (غذر)
7. GLT-2277 ہائیس — ڈرائیور ممتاز ولد رمضان (تھلیچی گوہر آباد)
8. DaMR-136 او ڈی کار — ڈرائیور محفوظ اللہ ولد ابراہیم خان (کھنبری کوہ، تحصیل داریل گماری)

ادھر سڑک کو عارضی طور پر چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں