مانسہرہ ست تعلق رکھنے والی ٹیلینٹڈ بچی تاشو

30

مانسہرہ: سوشل میڈیا پر تاشو کی دل کو چھو لینے والی ویڈیوز اکثر دیکھنے کو ملتی تھیں۔ لیکن ہزارہ کے لوگوں کو یہ معلوم نہیں تھا کہ اتنی ٹیلنٹڈ بچی کا تعلق مانسہرہ کیساتھ ہے۔

سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ زرتاشہ کاشف(تاشو) نے
Youth Parliament کے Women’s Empowerment & Nissa Awards 2025 میں “Best Influencer of the Year 2025” کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔
تاشو کے والد کاشف میر کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے، اور بیٹی کی اس شاندار کامیابی نے نہ صرف پورے گھرانے بلکہ پورے مانسہرہ اور پاکستان کا نام ایک مرتبہ پھر روشن کر دیا ہے۔

ایوارڈ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں ملک بھر سے نمایاں خواتین، سماجی کارکنان، نوجوان لیڈرز، میڈیا نمائندگان، اور مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اس باوقار اسٹیج پر تاشو کی محنت، مثبت سوشل میڈیا اثرات، اور نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں سال کی بہترین انفلوئنسر قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں