بٹل میں پانی کی سنگین قلت نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور

48

مانسہرہ: بٹل میں پانی کی سنگین قلت نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کردیا ہے۔ پانی سے محروم شہریوں کے ساتھ ساتھ اسکول کے بچوں نے بھی کتبے اٹھا کر احتجاج میں حصہ لیا اور مسلسل “پانی… پانی” کے نعرے لگاتے رہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندے کئی ماہ سے صورتحال پر خاموش ہیں، جس کے باعث علاقے میں مشکلات مزید بڑھتی جا رہی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بٹل اور گردونواح میں پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے اور تباہ شدہ واٹر سپلائی اسکیموں کی بحالی میں تاخیر کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

اسی دوران خادم بٹل حزب اللہ خان نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بٹل کے عوام بنیادی سہولت سے محروم ہیں اور حکومت کی مسلسل غفلت نے پورے علاقے کو بحران میں دھکیل دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے کے فنڈز جاری ہونے کے باوجود واٹر سپلائی اسکیمیں بحال نہ ہونا ناقابلِ قبول ہے۔ حزب اللہ خان نے مطالبہ کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو احتجاج مزید وسیع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں