ریسکیو1122 خالی آسامیوں سے متعلق معلومات/ اپڈیٹس

49

مانسہرہ : ریسکیو1122کی خالی آسامیوں کے لیے ایٹا نے کوالٹی چیک کی بنیاد پر سکریننگ ٹیسٹ پاس کرنے والے تمام امیدواران کی عبوری میرٹ لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے اور اس میرٹ لسٹ سے متعلق تمام ریکارڈ ریسکیو1122 کو بھی فراہم کردیا ہے

آنے والے ہفتے میں ریسکیو1122 کی محکمانہ کمیٹی ایٹا کی فراہم کردہ عبوری میرٹ لسٹ کی جانچ پڑتال کرکے انٹرویو کے لیے بلائے جانے والے امیدواران کی فہرست کی تیاری شروع کردے گی۔ اس فہرست میں ہرمشتہر کردہ آسامی کے لیے وہی امیدواران شامل ہوں گے جو میرٹ کی بنیاد پر سرفہرست ہوں گے۔

اس لیے تمام امیدواران سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ ریسکیو1122 کی آفیشل ویب سائٹ اورآفیشل فیس بک پیج کو باقاعدگی سے ملاحظہ کرتے رہیں تاکہ بوقت ضرورت میرٹ لسٹ میں شامل امیدواران کے پیشہ وارانہ تجربے کی تصدیق کے لیے بلائے جانے کی صورت میں حاضری یقینی بنائی جاسکے۔یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ انٹرویو کے لیے امیدواران کی شارٹ لسٹنگ میں انکے پیشہ ورانہ تجربے کے نمبر بھی شامل کیے جاتے ہیں۔ لہٰذا پیشہ ورانہ تجربے کی تصدیق انٹرویو سے پہلے لازمی ہے۔

ریسکیو1122 انتظامیہ کا پختہ عزم ہے کہ انشااللہ بھرتی کا ہر مرحلہ میرٹ اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی غلطی یا ناانصافی کی گنجائش نہیں چھوڑی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں