آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور خطرات

28

مانسہرہ: آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے حوالے سے موصول ہونے والی عوامی شکایات کے پیشِ نظر ٹی ایم اے مانسہرہ نے حکومتی SOPs کے مطابق ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ایک مشترکہ آپریشن کا اہتمام کر دیا ہے۔

اس مقصد کے لیے ٹی ایم اے مانسہرہ کی جانب سے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو آوارہ کتوں کو پکڑ کر ڈسٹرکٹ ویٹرنری ہسپتال مانسہرہ کے عملے کے حوالے کر رہی ہے۔ بعد ازاں ویٹرنری سرجنز ان کتوں کی سرجری (نس بندی) انجام دیں گے تاکہ ان کی افزائشِ نسل کو روکا جا سکے۔

اسی سلسلے میں ٹی ایم اے مانسہرہ کی ٹیم آوارہ کتوں کو باقاعدہ طور پر ڈسٹرکٹ ویٹرنری ہسپتال میں داخل کروا رہی ہے تاکہ مقررہ طریقۂ کار کے تحت تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے جا سکیں۔
اب تک ٹی ایم اے کی جانب سے حوالے کیے گئے دو کتوں کا ویٹرنری ڈاکٹر کامیابی سے آپریشن کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں