کولئ پالس: صوبائ حکومت اور ڈپٹی کمشنر کولئ پالس کوہستان کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کولائی پالس کوہستان نے ڈومیسائل اور اسلحہ لائسنس بنوانے والے شہریوں سے رابطہ کیا۔
اس موقع پر ڈومیسائل اور اسلحہ لائسنس کے اجرا کے دوران کسی بھی ناجائز مطالبات یا غیر قانونی رقوم کی ڈیمانڈ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر اُنہیں کسی قسم کی شکایت ہو تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔