مانسہرہ نیوز ڈیسک : اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل تین رکنی بینچ نے محمد حسن سلطان کی جانب سے طلاق سے متعلق دائر پٹیشن کا فیصلہ سناتے ہوئے اہم اصول واضح کر دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق اگر خاوند نے بیوی کو طلاق کا حق بلا شرط تفویض کر رکھا ہو تو بیوی نہ صرف یہ حق استعمال کر سکتی ہے بلکہ طلاق واپس لینے کا مکمل اختیار بھی اسی کے پاس ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ تین طلاق سمیت کسی بھی نوعیت کی طلاق اس وقت تک مؤثر نہیں ہوتی جب تک قانون کے مطابق 90 دن کی مدت پوری نہ ہو جائے۔
فیصلے کو نکاح اور خاندانی قوانین کے سیاق میں ایک اہم رہنمائی قرار دیا جا رہا ہے۔