ایبٹ آباد: جائیداد کے تنازعے نے خونی رخ اختیار کر لیا۔ نملی میرا کے رہائشی سمیع اللہ ولد ذاکر کو اس کے حقیقی چچا نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بیان دیتے ہوئے سمیع اللہ نے بتایا کہ اس نے اپنے چچا واجد ولد عبدالقیوم اور اپنے دادا عبدالقیوم ولد سید محمد سے جائیداد کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ کیا، جس پر دونوں ناراض ہو گئے۔
شام وہ گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں چچا واجد نے اسے روک لیا اور غصے میں کہا کہ “جائیداد تقسیم کرائے گا؟” اسی دوران واجد نے پستول نکال کر سیدھی فائرنگ کر دی۔ ایک گولی سمیع اللہ کی ٹانگ میں لگی جس سے وہ موقع پر ہی شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی کی رپورٹ پر تھانہ بگنوتر میں علت نمبر 355، بجرم 324/34 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔