اپر کوہستان: ڈسٹرکٹ انتظامیہ کوہستان اپر کی کارروائی، ہوٹل سیل کر دیا۔
ایک شہری کی شکایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان اپر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈکوارٹر گل فراز خان، اے اے سی جنرل اور مقامی پولیس نے کچہری روڈ پر الجنت ہوٹل پر کارروائی کی۔
چھاپے کے دوران ناقص صفائی اور انتہائی غیر معیاری صورتحال پائی گئی، جس پر ہوٹل کو سیل کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرکے تھانہ داسو کے حوالے کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی صحت و صفائی کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔