منڈیاں اب صفائی کے ’’عالمی معیار‘‘ پر پہنچ چکا ہے

18

ایبٹ آباد: کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی انتھک محنت رنگ لے آئی۔
منڈیاں اب صفائی کے ’’عالمی معیار‘‘ پر پہنچ چکا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کے افسران کی خصوصی اور ہمہ وقت توجہ کے باعث مرکزی منڈیاں میں صفائی کے ’’شاندار‘‘ انتظامات نے اہلیانِ ایبٹ آباد کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، ابلتے نالے اور اٹھتی ہوئی خوشبو اس قدر باکمال ہے کہ شہریوں نے اسے ’’منڈیاں فریگننس پراجیکٹ‘‘ کا نام دے دیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ صفائی ستھرائی کی یہ روایات گزشتہ کئی دہائیوں سے اسی تسلسل سے جاری ہیں اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے اس تاریخی تسلسل کو ’’سست روی میں استقامت‘‘ کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں