منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث شخص یا اشخاص کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ ڈی پی او ہری پور

18

ہریپور : منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث شخص یا اشخاص کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ ڈی پی او ہری پور

اسٹیک ہولڈرز اور عوام ضلع کو منشیات و دیگر جرائم سے پاک کرنے میں ضلعی پولیس کا ساتھ دیں۔ شفیع اللہ گنڈاپور

منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ہری پور پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ۔متعدد منشیات فروشی میں ملوث ناسور گرفتار۔ مجموعی طور پر 2 روز کے کریک ڈاؤن میں 44کلو 035گرام چرس،410 گرام ہیروئن اور 437گرام آئس برآمد۔نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔

تھانہ سٹی پولیس نے کاروائیوں کے دوران احتشام زیب ولد اورنگزیب سکنہ محلہ موچی بازار کے قبضہ سے3 کلو 900 گرام چرس اور 123 گرام آئس ، سید بہادر ولد زرین خان سکنہ مکھن کالونی کے قبضہ سے 3 کلو 919 گرام چرس ،133 گرام آئس اور محمد طیب ولد عبدالحمیدسکنہ محلہ قتیل شفائی کے قبضہ سے 3 کلو 901 گرام چرس اور 131 گرام آئس برآمد کرلی ۔

تھانہ ٹی آئی پی پولیس نے کاروائیوں کے دوران محمد اکرم ولد محمد انور سکنہ ریلوے روڈ محلہ عید گاہ کے قبضہ سے 2 کلو 558 گرام چرس اور 410 گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔

تھانہ کھلابٹ پولیس نے کاروائیوں کے دوران راشد محمود ولد علی بہادر سکنہ عالم کے قبضہ سے 2 کلو535 گرام چرس برآمد کرلی ۔
تھانہ حطار پولیس نے کاروائیوں کے دوران سعید شاہ ولد سجاد شاہ سکنہ حطارکے قبضہ سے 5 کلو 155 گرام چرس برآمد کرلی ۔

تھانہ کوٹ پولیس نے کاروائیوں کے دوران محمد سعید ولد گوہر رحمان سکنہ کانگڑہ کالونی کے قبضہ سے 5 کلو 112 گرام چرس برآمد کرلی ۔
تھانہ صدر پولیس نے کاروائیوں کے دوران غلام شبیر ولد فرید سکنہ الولی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو 554 گرام چرس اور مہروز ولد گلفراز سکنہ جامع کے قبضہ سے 50 گرام آئس برآمد کرلی ۔

تھانہ خانپور پولیس نے کاروائیوں کے دوران شہزاد ولد محمد مسکین سکنہ درہ خانپورکے قبضہ سے 3 کلو 920 گرام چرس اور عدیل احمد ولد بشیر احمد سکنہ نجف پور کے قبضہ سے 4 کلو 232 گرام چرس اور 120 گرام آئس برآمد کرلی ۔

تھانہ غازی پولیس نے کاروائیوں کے دوران عنصر اقبال ولد محمد مسکین سکنہ مبین بانڈہ کے قبضہ سے 2 کلو 939 گرام چرس اور محمد اجلم ولد حیات محمد سکنہ الدو کو گرفتار کرکے قبضہ سے 3کلو 310 گرام چرس برآمد کرلی ۔

ضلع بھر کے میں کاروائیوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں