مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
24 جمادی الاول 1448 ہجری · جمعرات، 5 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
شاہراہِ ریشم پر روزانہ ٹریفک کا عذاب، آخر کب تک؟ بٹ پل سے ٹاؤن شپ تک دس منٹ کا سفر سوا گھنٹے میں طے ہونے لگا • شاہراہِ قراقرم کی توسیع کے لیے حد بندی کا عمل جاری، سپلائی سے قلندرآباد تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری • .اوگی میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ، ماموں کے ہاتھوں یتیم بھانجی قتل، فائرنگ سے دو نوجوان زخمی • تاجروں کے مطالبے پر ڈی آئی جی ہزارہ کا بڑا فیصلہ، ایبٹ آباد شہر میں یکطرفہ ٹریفک کا منصوبہ ختم، پرانا ٹریفک روٹ بحال • صوبہ ہزارہ کے قیام کی تحریک میں اہم پیش رفت، بل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جمع ہونے کے بعد متعلقہ کمیٹی کے سپرد • بالاکوٹ: گڑھی حبیب اللہ اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی سامان ہٹا دیا گیا. • .مانسہرہ: شاہراہِ ریشم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائیوں کا معائنہ کیا • شنکیاری: اغواء ہونے والی 11 سالہ بچی تین گھنٹے میں بازیاب، ایک ملزم گرفتار • شاہراہِ ریشم پر روزانہ ٹریفک کا عذاب، آخر کب تک؟ بٹ پل سے ٹاؤن شپ تک دس منٹ کا سفر سوا گھنٹے میں طے ہونے لگا • شاہراہِ قراقرم کی توسیع کے لیے حد بندی کا عمل جاری، سپلائی سے قلندرآباد تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری • .اوگی میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ، ماموں کے ہاتھوں یتیم بھانجی قتل، فائرنگ سے دو نوجوان زخمی • تاجروں کے مطالبے پر ڈی آئی جی ہزارہ کا بڑا فیصلہ، ایبٹ آباد شہر میں یکطرفہ ٹریفک کا منصوبہ ختم، پرانا ٹریفک روٹ بحال • صوبہ ہزارہ کے قیام کی تحریک میں اہم پیش رفت، بل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جمع ہونے کے بعد متعلقہ کمیٹی کے سپرد • بالاکوٹ: گڑھی حبیب اللہ اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی سامان ہٹا دیا گیا. • .مانسہرہ: شاہراہِ ریشم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائیوں کا معائنہ کیا • شنکیاری: اغواء ہونے والی 11 سالہ بچی تین گھنٹے میں بازیاب، ایک ملزم گرفتار •
بریکنگ نیوز

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ، محکمہ قانون کا مراسلہ جاری

16-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 120 وزٹ
Read in English
پشاور، 16 اکتوبر 2026: خیبر پختونخوا حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں تعینات کیے گئے قانونی مشیروں کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ قانون نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے قانونی مشیروں کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کرنے اور اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
قانونی مشیروں کی تقرریوں سے متعلق تفصیلات
محکمہ قانون کے مراسلے کے مطابق سرکاری محکموں کے لیے قانونی مشیروں کی تقرری کی سفارش 11 نومبر 2024 سے 17 ستمبر 2026 تک کے عرصے کے لیے کی گئی تھی۔ یہ تقرریاں ایڈووکیٹ جنرل آفس کی اسکروٹنی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی تھیں۔
مراسلے میں تمام انتظامی محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ قانونی مشیروں کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کرکے محکمہ قانون کو آگاہ کریں۔
نئی تقرریاں میرٹ پر کرنے کا فیصلہ
سرکاری امور اور قانونی معاملات کی روانی برقرار رکھنے کے لیے نئی تقرریاں جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کی مشاورتی کونسل کے مشیر قانون عامر جاوید نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس کی طرح سرکاری محکموں میں بھی جلد وکلاء کی تقرری کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری وکلاء کی تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہٹائے جانے والے وکلاء میں سے اگر کوئی میرٹ پر پورا اترا تو اسے دوبارہ بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔