مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
13 جمادی الثانی 1448 ہجری · منگل، 24 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اگر تم اللہ پر ایسا بھروسہ کرو جیسا کہ اس پر بھروسہ کرنے کا حق ہے، تو وہ تمہیں اسی طرح رزق دے گا جیسے پرندوں کو دیتا ہے۔ وہ صبح خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو بھرے پیٹ واپس آتے ہیں۔" — جامع ترمذی، حدیث: 2344 پیغام: اللہ پر کامل بھروسہ رکھیں، مگر اس کے ساتھ اپنی پوری کوشش بھی کریں۔ رزق دینے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے، اور وہ اپنے بندوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
تورغر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی. • آلائی اور کولائی پالس کے متحارب قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے، مزید خونریزی کا خطرہ ٹل گیا. • مانسہرہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن، دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دو افراد گرفتار، 60 ہزار روپے جرمانہ، 6 روز کے لیے جیل منتقل. • چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، پولیس اہلکار نوشاد اور ان کے والد جاں بحق. • افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ، انتظامی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت. • آل پاکستان اسلحہ لائسنس ہولڈرز کے لیے اہم اطلاع، ری ویلیڈیشن کے بغیر ملک بھر میں لائسنس کی حیثیت متاثر ہونے کا امکان • مانسہرہ: ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کارروائی، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کو جرمانے • مانسہرہ کے لیے خوش آئند پیش رفت، دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد 20 سیٹر شٹل بس مانسہرہ پہنچ گئی، عوامی سہولت کے لیے اہم قدم • تورغر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی. • آلائی اور کولائی پالس کے متحارب قبائل کے درمیان امن معاہدہ طے، مزید خونریزی کا خطرہ ٹل گیا. • مانسہرہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن، دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دو افراد گرفتار، 60 ہزار روپے جرمانہ، 6 روز کے لیے جیل منتقل. • چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، پولیس اہلکار نوشاد اور ان کے والد جاں بحق. • افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ، انتظامی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت. • آل پاکستان اسلحہ لائسنس ہولڈرز کے لیے اہم اطلاع، ری ویلیڈیشن کے بغیر ملک بھر میں لائسنس کی حیثیت متاثر ہونے کا امکان • مانسہرہ: ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کارروائی، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کو جرمانے • مانسہرہ کے لیے خوش آئند پیش رفت، دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد 20 سیٹر شٹل بس مانسہرہ پہنچ گئی، عوامی سہولت کے لیے اہم قدم •
بریکنگ نیوز

پشاور: تہکال میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، محکمہ ایکسائز کا اہلکار جاں بحق.

24-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 27 وزٹ
Read in English
پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے تہکال میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے محکمہ ایکسائز کا ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت اختر عرف اختری کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے اور ملزمان کی شناخت کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
اظہارِ تعزیت
میٹاورس اکیڈمی اور مانسہرہ ڈاٹ کام کے مالک سردار شفقت نیاز کی جانب سے مانسہرہ داتہ کی معروف سماجی شخصیت اور سینئر اخبار فروش فریدون صاحب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ مرحوم نے تقریباً 35 سے 40 سال تک نہایت محنت، ایمانداری اور خلوص کے ساتھ مانسہرہ کے شہریوں تک اخبار پہنچانے کی خدمات انجام دیں۔ ان کی طویل خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سردار شفقت نیاز نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔