شہر کی خبریں
مانسہرہ: چنار روڈ پر مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں اور بلند آواز میں موسیقی کی محفل پر پولیس کا چھاپہ، 3 خواتین سمیت 7 افراد گرفتار
06-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
30 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: تھانہ لاری اڈہ کی حدود چنار روڈ پر مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں اور بلند آواز میں موسیقی کی محفل کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین خواتین سمیت سات افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چنار روڈ کے علاقے میں مقامی رہائشیوں کی جانب سے پولیس کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ایک مقام پر مبینہ طور پر موسیقی کی محفل منعقد کی جا رہی ہے، جہاں بلند آواز میں موسیقی چلنے کے باعث اہلِ محلہ کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ لاری اڈہ پولیس نے فوری کارروائی کا فیصلہ کیا۔
ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ فیصل خلیل نے پولیس نفری کے ہمراہ مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا، جہاں سے تین خواتین اور چار مردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار افراد کو مبینہ طور پر قابلِ اعتراض حالت میں پایا گیا۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گرفتار خواتین میں مسماۃ (خ) زوجہ شاہد، سکنہ ایبٹ آباد، مسماۃ (ر) زوجہ صدیق، سکنہ غازی کوٹ، اور مسماۃ (ص) زوجہ ذوالفقار، سکنہ منڈیاں ایبٹ آباد شامل ہیں۔
گرفتار مردوں میں احمد شاہ ولد شریف شاہ، سکنہ منڈیاں ایبٹ آباد، سید رضوان شاہ ولد جاوید شاہ، سہیل ولد ریاض حسین، سکنہ چنار روڈ، اور عدنان ریاض ولد ریاض، سکنہ چنار روڈ شامل ہیں۔
پولیس نے تمام سات افراد کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں امن و سکون برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ادارتی وضاحت: گرفتار افراد کے خلاف الزامات پولیس کے ابتدائی مؤقف پر مبنی ہیں۔ ان الزامات کا حتمی تعین قانونی کارروائی اور عدالتی فیصلے کے بعد ہوگا۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں