مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
18 جمادی الثانی 1448 ہجری · اتوار، 29 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اپنے بھائی کے سامنے تمہارا مسکرانا بھی صدقہ ہے۔" — جامع ترمذی: 1956 ✨ سبق: ایک مسکراہٹ دلوں کو جوڑتی ہے، محبت بڑھاتی ہے اور اسلام میں اسے بھی صدقہ قرار دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ خوش اخلاق اور مسکراتا رہنے والا بنائے۔ آمین۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
مانسہرہ کے نوجوان اور ڈیجیٹل دور: جدید ہنر، فری لانسنگ اور روشن مستقبل کے مواقع • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کی نگرانی میں بھرپور کارروائی. • بائیکیا رائیڈرز کی رجسٹریشن کا عمل تیز، ٹریفک پولیس مانسہرہ متحرک. • مانسہرہ: سرن، کونش اور کاغان ویلی کو آپس میں ملانے کے بڑے منصوبے کی تجویز، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا اظہارِ دلچسپی. • مانسہرہ: کنگ عبداللہ ہسپتال کے ڈاکٹر یاسر علی خان کے ویڈیو بیان میں منشیات کے استعمال اور جدید کوانٹم کمپیوٹر کی ہیکنگ سے متعلق دعوے، ادارتی وضاحت جاری. • مانسہرہ شہر میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور کم عمر سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد موٹر سائیکلیں ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بند. • ایبٹ آباد سپلائی میں لین دین کے تنازع پر ویلڈر نے اپنے استاد کو قتل کر دیا، ملزم نے پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کر دی. • مانسہرہ پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ منفی پروپیگنڈا، جھوٹی افواہوں اور بے بنیاد الزامات کا معاملہ، NCCIA سے رجوع کرنے کا فیصلہ • مانسہرہ کے نوجوان اور ڈیجیٹل دور: جدید ہنر، فری لانسنگ اور روشن مستقبل کے مواقع • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کی نگرانی میں بھرپور کارروائی. • بائیکیا رائیڈرز کی رجسٹریشن کا عمل تیز، ٹریفک پولیس مانسہرہ متحرک. • مانسہرہ: سرن، کونش اور کاغان ویلی کو آپس میں ملانے کے بڑے منصوبے کی تجویز، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا اظہارِ دلچسپی. • مانسہرہ: کنگ عبداللہ ہسپتال کے ڈاکٹر یاسر علی خان کے ویڈیو بیان میں منشیات کے استعمال اور جدید کوانٹم کمپیوٹر کی ہیکنگ سے متعلق دعوے، ادارتی وضاحت جاری. • مانسہرہ شہر میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور کم عمر سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد موٹر سائیکلیں ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بند. • ایبٹ آباد سپلائی میں لین دین کے تنازع پر ویلڈر نے اپنے استاد کو قتل کر دیا، ملزم نے پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کر دی. • مانسہرہ پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ منفی پروپیگنڈا، جھوٹی افواہوں اور بے بنیاد الزامات کا معاملہ، NCCIA سے رجوع کرنے کا فیصلہ •
شہر کی خبریں

مانسہرہ کی دوسری 20 سیٹر الیکٹرک شٹل سروس پہنچ گئی، عارف انقلابی کی عوام اور پولیس حکام سے اپیل.

29-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 43 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: مانسہرہ میں دوسری 20 سیٹر الیکٹرک شٹل سروس پہنچ گئی ہے، جو اس وقت ٹیسٹ ڈرائیو کے مراحل سے گزر رہی ہے۔ شٹل سروس کے منصوبے سے وابستہ عارف انقلابی نے مانسہرہ کے عوام، ڈی پی او مانسہرہ اور کور کمانڈر خیبر پختونخوا سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عوامی منصوبے کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اسے کامیاب بنانے کے لیے تعاون کیا جائے۔
عارف انقلابی کے مطابق دوسری الیکٹرک شٹل کی آمد کے بعد ان شاء اللہ بہت جلد مانسہرہ کے شہریوں کو محفوظ، آرام دہ، ماحول دوست اور شور سے پاک سفری سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد شہریوں کو جدید اور بہتر پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی شٹل سروس کو دو مرتبہ ناخوشگوار واقعات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ڈرائیوروں کے تحفظ اور منصوبے کے مستقبل کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے۔ انہوں نے مانسہرہ کے باشعور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر اس عوامی منصوبے کی حمایت کریں اور چند عناصر کو شہر کی عوامی سہولیات میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہ دیں۔
عارف انقلابی نے کہا کہ شٹل سروس سے وابستہ ڈرائیوروں کی جان، مال اور عزت ان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ اگر ڈرائیوروں کو تحفظ فراہم نہ کیا جا سکا تو مجبوراً اس سروس کو پشاور کی یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں منتقل کرنے پر غور کرنا پڑ سکتا ہے، جہاں پہلے سے مفاہمتی یادداشتیں موجود ہیں۔
انہوں نے مانسہرہ کے عوام سے اپیل کی کہ اس منصوبے کو اپنا منصوبہ سمجھیں اور شہر میں بہتر سفری نظام کے قیام کے لیے پُرامن انداز میں تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او مانسہرہ اور کور کمانڈر خیبر پختونخوا سے بھی اپیل ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوامی منصوبوں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
عارف انقلابی کے مطابق الیکٹرک شٹل سروس کو صرف مانسہرہ تک محدود رکھنے کے بجائے مستقبل میں پورے خیبر پختونخوا میں وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں اس سروس کو شمسی توانائی اور ونڈ ٹربائن کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی کام کیا جا رہا ہے، تاکہ اسے روایتی الیکٹرک گرڈ پر انحصار سے آزاد نظام کی طرف لے جایا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ڈرائیوروں یا منصوبے سے وابستہ کسی فرد کو نقصان پہنچنے کی صورت میں قانونی دائرے میں رہتے ہوئے پُرامن جدوجہد کی جائے گی اور ڈرائیوروں کے تحفظ کے ساتھ منصوبے کو کامیاب بنانے کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔
عارف انقلابی کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ مانسہرہ کے عوام کا منصوبہ ہے، جس کا مقصد شہریوں کو جدید، محفوظ، ماحول دوست اور بہتر سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔
شیخ آفتاب افضل کی بڑی صاحبزادی اور ڈاکٹر ساجد نذیر بھٹی کے بھتیجے سلمان قریشی کی زوجہ محترمہ قضائے الہی سے انتقال کر گئی ہیں۔ جن کی نماز جنازہ آج مورخہ29 نومبر، بروز اتوار دو پہر 2:30 بجے پولیس کالونی گراؤنڈ، میاں دی سری میں ادا کی جائے گی۔ منجانب : سوگواران۔

مانسہرہ کا موسم

10°C جزوی ابر آلود
محسوس
8°C
نمی
59%
ہوا
3 km/h
اگلے 7 دن
ماخذ: Open-Meteo · ہر 30 منٹ بعد اپ ڈیٹ