ضلعی انتظامیہ
ایبٹ آباد میں میڈیکل اسٹورز کے خلاف بڑی کارروائی، ایک اسٹور اور آئی وی انفیوژن ایریا سیل، زائد المیعاد ادویات ضبط
19-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
19 وزٹ
Read in English
ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد حمیداللہ خان کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے شہر اور مختلف علاقوں میں میڈیکل اسٹورز کی اچانک انسپکشن کرتے ہوئے متعدد خلاف ورزیوں کا سراغ لگا لیا۔
انسپکشن کے دوران بعض میڈیکل اسٹورز پر فارم نمبر 5 اور 6 کی عدم دستیابی، زائد المیعاد اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی موجودگی سمیت دیگر بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سنگین خلاف ورزیوں پر ایک میڈیکل اسٹور اور ایک اسٹور میں قائم آئی وی انفیوژن ایریا کو سیل کر دیا گیا، جبکہ بھاری مقدار میں غیر رجسٹرڈ اور زائد المیعاد ادویات بھی ضبط کر لی گئیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو معیاری، محفوظ اور مستند ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے میڈیکل اسٹورز کی نگرانی اور اچانک انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں