ضلعی انتظامیہ
شاہراہِ قراقرم پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے حد بندی کا عمل جاری، روڈ کے مرکز سے 65 فٹ تک نشانات لگا دیے گئے
05-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
34 وزٹ
Read in English
ایبٹ آباد: شاہراہِ قراقرم (KKH) کی توسیع اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ نے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ سپلائی سے قلندرآباد تک شاہراہ کے دونوں اطراف حد بندی کا عمل جاری ہے، جبکہ سڑک کے مرکز سے 65 فٹ کی حد مقرر کرتے ہوئے نشانات بھی لگا دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد حمید اللہ خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو افشین رحمان نے سپلائی سے قلندرآباد تک شاہراہِ قراقرم کی توسیع اور تجاوزات کے خلاف آئندہ ممکنہ آپریشن کے سلسلے میں جاری حد بندی کے عمل کا جائزہ لیا۔
اس دوران متعلقہ عملے کی جانب سے شاہراہ کے مرکز سے دونوں اطراف 65، 65 فٹ تک حد بندی کے نشانات لگائے گئے ہیں، تاکہ شاہراہ کی مقررہ حدود کا تعین کیا جا سکے اور آئندہ تجاوزات کے خلاف کارروائی میں آسانی ہو۔
ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کا مقصد شاہراہِ قراقرم کی توسیع کے لیے راستہ ہموار کرنا، غیر قانونی تجاوزات کی نشاندہی کرنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
حد بندی کا عمل مکمل ہونے کے بعد مقررہ حدود میں آنے والی تجاوزات کے خلاف آئندہ کارروائی متوقع ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں