ضلع کی خبریں
ایبٹ آباد: آفیسر کالونی سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش مل گئی
07-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
31 وزٹ
Read in English
ایبٹ آباد: آفیسر کالونی سے تقریباً تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش کالا پل کے قریب دانیال ٹاؤن سے نیچے کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بزرگ خاتون تقریباً تین ماہ قبل اپنی بیٹی کے گھر جانے کے لیے آفیسر کالونی سے روانہ ہوئی تھیں، تاہم راستہ بھٹک جانے کے باعث لاپتہ ہو گئی تھیں۔ ان کی گمشدگی کے بعد اہل خانہ اور پولیس کی جانب سے تلاش کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے بزرگ خاتون کی تلاش کے لیے حویلیاں تک مختلف مقامات پر کوششیں جاری رکھیں، تاہم تین ماہ گزرنے کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔
بعدازاں کالا پل کے قریب دانیال ٹاؤن سے نیچے ایک مقام سے بزرگ خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ میرپور اصغر خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، جبکہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔
اس موقع پر راشد خان جدون نے پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی انجام دی۔
ایس ایچ او میرپور اصغر خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور بزرگ خاتون کی موت کی وجوہات متعلقہ حکام کی جانب سے تحقیقات اور ضروری کارروائی کے بعد سامنے آ سکیں گی۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں