مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
4 جمادی الاول 1448 ہجری · جمعہ، 16 اکتوبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے، پس اس دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہےاس مبارک جمعہ کے دن کثرت سے درود شریف پڑھیں اور اپنی دعاؤں میں اپنے والدین، اہلِ خانہ اور تمام مسلمانوں کو یاد رکھیں۔۔“
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا بڑا آپریشن، ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ چوتھی بار مؤخر، نئی تاریخ 26 اکتوبر مقرر • پشاور: خستہ حال عمارت کا معائنہ کیے بغیر اسکول رجسٹرڈ، ریگولیٹری اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالات • خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ، محکمہ قانون کا مراسلہ جاری • ایبٹ آباد: ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، غیر قانونی ویزا ایجنٹ اشتہاری ملزم گرفتار • میٹاورس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہوٹل مینجمنٹ کورس کا آغاز • راولپنڈی: پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان جوابی کارروائی میں زخمی، گرفتار • خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ سیاہ دن ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا بڑا آپریشن، ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ چوتھی بار مؤخر، نئی تاریخ 26 اکتوبر مقرر • پشاور: خستہ حال عمارت کا معائنہ کیے بغیر اسکول رجسٹرڈ، ریگولیٹری اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالات • خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ، محکمہ قانون کا مراسلہ جاری • ایبٹ آباد: ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، غیر قانونی ویزا ایجنٹ اشتہاری ملزم گرفتار • میٹاورس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہوٹل مینجمنٹ کورس کا آغاز • راولپنڈی: پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان جوابی کارروائی میں زخمی، گرفتار • خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ سیاہ دن ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس •
سرمایہ کاری

سرمایہ کاروں کو ہراسانی سے بچانے کے لیے نیب کی کمیٹی قائم، شکایات کے فوری ازالے کا فیصلہ

16-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 30 وزٹ
Read in English
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سرمایہ کاروں کو ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنے اور سرمایہ کاری کے عمل میں سہولت پیدا کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی سرمایہ کاروں کو اقتصادی ترقی کے لیے مکمل ادارہ جاتی تعاون فراہم کرے گی اور سرمایہ کاری سے متعلق شکایات کے فوری ازالے میں کردار ادا کرے گی۔
کمیٹی میں کون شامل ہوگا؟
اعلامیے کے مطابق نیب کے ڈپٹی چیئرمین کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ پراسیکیوٹر جنرل اس کے رکن ہوں گے۔
کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈائریکٹر جنرل آپریشنز، ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ پروکیورمنٹ (A&P)، بزنس فیسیلیٹیشن سیل کا نمائندہ اور متعلقہ چیمبر آف کامرس کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی ضرورت کے مطابق کسی اضافی رکن کو بھی نامزد کر سکے گی۔
سرمایہ کاروں کے حقوق کا تحفظ
نیب کے مطابق کمیٹی سرمایہ کاروں کے لیے سہولت اور تحفظ کے منصوبے کے تحت حاصل حقوق کی نگرانی کرے گی۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاروں کی شکایات متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر حل کروائی جائیں گی۔
غیر ضروری ضابطہ جاتی رکاوٹوں کی نشاندہی
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی ایسے ضابطہ جاتی طریقۂ کار کے غلط استعمال کی نشاندہی کرے گی جو سرمایہ کاری میں رکاوٹ بن سکتے ہیں یا بدعنوانی کا سبب بن سکتے ہیں، اور ایسے معاملات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے گی۔
کمیٹی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری سے متعلق درخواستوں اور شکایات پر کارروائی کے عمل کو بھی بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گی۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2026