مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
22 جمادی الاول 1448 ہجری · منگل، 3 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
بالاکوٹ: گڑھی حبیب اللہ اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی سامان ہٹا دیا گیا. • .مانسہرہ: شاہراہِ ریشم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائیوں کا معائنہ کیا • شنکیاری: اغواء ہونے والی 11 سالہ بچی تین گھنٹے میں بازیاب، ایک ملزم گرفتار • .مانسہرہ: کرکالہ میں تین بھائیوں کے قتل کا مقدمہ، ایک اور مفرور ملزم گرفتار • مانسہرہ کے لیے 18 ارب روپے کا میگا منصوبہ، گریوٹی فلو واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع • شاہراہِ ریشم کے فٹ پاتھ: آخر عوام کب تک انتظار کریں گے؟ • مانسہرہ: گڑھی روڈ پر تجاوزات آپریشن کے باوجود دوبارہ بازار سج گیا، اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا ٹیم کے ہمراہ دوبارہ دورہ • پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا منظور، ریفائنریز کے پریمیم اور اخراجات 30 روز کے لیے منجمد کرنے کا فیصلہ • بالاکوٹ: گڑھی حبیب اللہ اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی سامان ہٹا دیا گیا. • .مانسہرہ: شاہراہِ ریشم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائیوں کا معائنہ کیا • شنکیاری: اغواء ہونے والی 11 سالہ بچی تین گھنٹے میں بازیاب، ایک ملزم گرفتار • .مانسہرہ: کرکالہ میں تین بھائیوں کے قتل کا مقدمہ، ایک اور مفرور ملزم گرفتار • مانسہرہ کے لیے 18 ارب روپے کا میگا منصوبہ، گریوٹی فلو واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع • شاہراہِ ریشم کے فٹ پاتھ: آخر عوام کب تک انتظار کریں گے؟ • مانسہرہ: گڑھی روڈ پر تجاوزات آپریشن کے باوجود دوبارہ بازار سج گیا، اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا ٹیم کے ہمراہ دوبارہ دورہ • پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا منظور، ریفائنریز کے پریمیم اور اخراجات 30 روز کے لیے منجمد کرنے کا فیصلہ •
پاکستان

محسن نقوی کا سینیٹ میں انکشاف: "سہیل آفریدی نے طے شدہ ڈرافٹ مراد سعید کو بھیجا"

14-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 86 وزٹ
Read in English
محسن نقوی کا سینیٹ میں انکشاف: "سہیل آفریدی نے طے شدہ ڈرافٹ مراد سعید کو بھیجا"
اسلام آباد – وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے سینیٹ اجلاس میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں کا براہ راست طالبان سے تعلق ہے، اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔
طالبان سے تعلق کے الزامات
سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا:
"پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں کا براہ راست طالبان سے تعلق ہے۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو بتا دیا تھا کہ آپ کے لوگ طالبان سے ملے ہوئے ہیں، اس کے ثبوت ہیں۔"
مراد سعید پر الزام
وزیر داخلہ نے کہا:
· "مراد سعید فیصلے کر رہا تھا، وزیراعلیٰ نہیں۔"
· "ان کی کابینہ کے لوگوں نے کہا کہ مراد سعید نے ہمیں مروا دیا۔"
25 نومبر 2024 کے دھرنے کا ذکر
محسن نقوی کا کہنا تھا:
"25 نومبر 2024 کے دھرنے میں پی ٹی آئی کو ہم نے جگہ دینے کی پیشکش کی۔ پی ٹی آئی والوں نے کہا بانی چیئرمین سے فون پر بات کر کے دھرنے کو مؤخر کریں گے۔ فون پر بات کرائی تو آدھی پارٹی نے ماننے سے انکار کر دیا۔"
بیرسٹر گوہر کو ویڈیو بیان کی پیشکش
وزیر داخلہ نے مزید کہا:
"بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرانے کی پیشکش کی، تو بانی نے بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔"
آئین کے تحت گورنر راج
ان کا کہنا تھا:
"اپوزیشن لیڈر سینیٹر راجہ ناصر عباس بتائیں کیا چیز آئین کے خلاف ہوئی ہے؟ گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے تحت ہی لگائی گئی ہے۔"
ڈرافٹ میں تبدیلیوں کا انکشاف
محسن نقوی نے بتایا:
· "بیرسٹر گوہر کو فون کر کے کہا بتائیں پیرا نمبر 4 میں کیا تبدیلی کرنی ہے۔"
· "ڈرافٹ میں 3 بار تبدیلیاں ہوئیں، چوتھی بار 6 تبدیلیوں کی بات کی گئی۔"
· "6 کی 6 تجویزیں مان لیں، بات پھر بھی آگے نہیں بڑھ سکی۔"
· "جب سب طے ہو گیا تو انہوں نے ڈرافٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھیجا۔"
اہم انکشاف
وزیر داخلہ نے انکشاف کیا:
"وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے طے شدہ ڈرافٹ آگے مراد سعید کو بھیجا۔ بتایا جائے جب فیصلہ سہیل آفریدی نے کرنا تھا تو وہ مذاکرات میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟"
ویڈیو بیان کی شرائط
ان کا کہنا تھا:
· "پھر انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے ویڈیو بیان کی شرط رکھی، بیرسٹر گوہر سے کہا جا کر ویڈیو بیان ریکارڈ کرالیں۔"
· "اس پر بھی بانی نے شرط رکھی کہ ریکارڈنگ بیرسٹر گوہر کے فون سے ہوگی، ہم نے شرط مان لی۔"
· "تو بانی نے کہا کہ ریکارڈنگ سلاخوں کے پیچھے سے ہوگی۔"
· "سلاخوں کے پیچھے سے ریکارڈنگ کی بات مان لی تو بانی نے کہا آج نہیں کل ریکارڈنگ کراؤں گا۔"
راجہ ناصر عباس سے مخاطب
محسن نقوی نے کہا:
"راجہ ناصر صاحب ہمیں ذمہ دار نہ ٹھہرائیں، اپنے لوگوں کو دیکھیں جنہوں نے آپ کی پارٹی کو یہاں تک پہنچایا ہے۔"
ٹیگز: #Pakistan

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

اعلانِ وفات
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ایس پی وحید خان بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز پیر دوپہر 2:30 بجے ٹاؤن شپ میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔۔