مقامی خبریں
مانسہرہ: نجی چلڈرن کلینک میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا، خاتون کا دانت ٹوٹنے کا الزام، جوابی تشدد میں ملازم زخمی، دونوں فریقین کے مقدمات درج.
22-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
61 وزٹ
Read in English
ایبٹ آباد روڈ پر واقع ولید پلازہ کے باہر کشیدگی، ہاتھا پائی کے باعث ٹریفک بھی متاثر
مانسہرہ: ایبٹ آباد روڈ پر واقع ولید پلازہ میں قائم ایک نجی چلڈرن کلینک میں معمولی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جس کے دوران کلینک کے عملے پر ایک خاتون کو مکہ مار کر دانت توڑنے کا الزام عائد کیا گیا، جبکہ خاتون کے رشتہ داروں کی جانب سے مبینہ جوابی تشدد میں ہسپتال کا ایک ملازم بھی زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد ایبٹ آباد روڈ پر کشیدگی پھیل گئی اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ پولیس نے دونوں فریقین کی درخواستوں پر مقدمات درج کر لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق واقعہ ولید پلازہ میں قائم نجی چلڈرن کلینک میں پیش آیا، جہاں ایک بزرگ شخص کو اچانک سیڑھی لگنے کے معاملے پر ان کے پوتے اور کلینک کے عملے کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔
لڑکے کے مطابق کلینک کے عملے نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسی دوران اس کی والدہ اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے آگے بڑھیں تو مبینہ طور پر ایک شخص کا مکہ ان کے منہ پر جا لگا، جس کے نتیجے میں خاتون کا دانت ٹوٹ گیا۔
دوسری جانب کلینک کے عملے کا مؤقف ہے کہ انہوں نے بزرگ شخص سے معذرت بھی کی تھی، تاہم ان کے پوتے کی جانب سے مبینہ طور پر گالم گلوچ شروع کردی گئی، جس کے باعث معاملہ شدت اختیار کرگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر خاتون کے مزید رشتہ دار بھی موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے مبینہ طور پر اس ہسپتال ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر خاتون کو مکہ مارنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ بھی زخمی ہوگیا۔
دونوں جانب سے ہونے والی ہاتھا پائی کے باعث ایبٹ آباد روڈ پر کشیدگی پھیل گئی اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
آخری اطلاعات کے مطابق دونوں فریقین کی جانب سے پولیس کو درخواستیں دی گئی تھیں، جن پر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں