پولیس
اوگی میں نوجوان پر تشدد کا معاملہ، ڈی پی او مانسہرہ کا سخت نوٹس، ٹریفک پولیس اہلکار معطل.
23-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
26 وزٹ
Read in English
اہلکار کو پولیس لائن کلوز کرکے چارج شیٹ جاری، واقعے کی باقاعدہ محکمانہ انکوائری کے احکامات بھی صادر۔
اوگی: اوگی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے نوجوان پر مبینہ تشدد کے واقعے کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد وقاص خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اوگی میں تعینات متعلقہ ٹریفک اہلکار کو معطل کرکے پولیس لائن کلوز کر دیا ہے، جبکہ اہلکار کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے واقعے کی باقاعدہ محکمانہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈی پی او مانسہرہ محمد وقاص خان نے واضح کیا کہ پولیس فورس میں کسی بھی اہلکار کو اختیارات سے تجاوز، غیر اخلاقی رویے یا شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پولیس کا بنیادی فرض عوام کی جان و مال کا تحفظ اور شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنا ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ضلع مانسہرہ میں کسی بھی شہری کے ساتھ اختیارات سے تجاوز یا ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں