پولیس
مانسہرہ: ٹاؤن شپ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، چوکی انچارج رضوان اور سپاہی عاصم زخمی.
21-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
31 وزٹ
Read in English
مانسہرہ میں ایک ہی روز فائرنگ کے دو افسوسناک واقعات، ٹاؤن شپ کے علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان کی پولیس موبائل پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی، علاقے میں خوف و ہراس۔
مانسہرہ میں آج فائرنگ کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ٹاؤن شپ کے علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں چوکی انچارج رضوان اور سپاہی عاصم زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس موبائل ٹاؤن شپ کے علاقے میں معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں موبائل میں سوار پولیس اہلکار چوکی انچارج رضوان اور سپاہی عاصم گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ان کے ساتھیوں نے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مانسہرہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، جبکہ ٹاؤن شپ اور گردونواح میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
تاحال فائرنگ کے واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مانسہرہ میں آج عدالت کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا، جس کے بعد ٹاؤن شپ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے نے شہریوں میں مزید تشویش پیدا کردی ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں