مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
12 جمادی الثانی 1448 ہجری · پیر، 23 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
مانسہرہ: ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کارروائی، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کو جرمانے • مریدکے: نوڈلز کھانے کے بعد دو کمسن بہنیں جاں بحق، تیسری بچی اور والدہ کی طبیعت بھی خراب. • مانسہرہ: نجی چلڈرن کلینک میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا، خاتون کا دانت ٹوٹنے کا الزام، جوابی تشدد میں ملازم زخمی، دونوں فریقین کے مقدمات درج. • مانسہرہ: ٹاؤن شپ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، چوکی انچارج رضوان اور سپاہی عاصم زخمی. • مانسہرہ کے لیے خوش آئند پیش رفت، دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد 20 سیٹر شٹل بس مانسہرہ پہنچ گئی، عوامی سہولت کے لیے اہم قدم • .بٹگرام: جنگل کی ملکیت کے دیرینہ تنازع پر دو قبائل میں مسلح تصادم، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی • مانسہرہ: عدالت میں پیشی کے موقع پر خاتون نے شوہر کے قتل میں ملوث ملزم کو گولی مار دی، خاتون گرفتار • .اوگی میں تہرے قتل کا افسوسناک واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار • مانسہرہ: ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کارروائی، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کو جرمانے • مریدکے: نوڈلز کھانے کے بعد دو کمسن بہنیں جاں بحق، تیسری بچی اور والدہ کی طبیعت بھی خراب. • مانسہرہ: نجی چلڈرن کلینک میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا، خاتون کا دانت ٹوٹنے کا الزام، جوابی تشدد میں ملازم زخمی، دونوں فریقین کے مقدمات درج. • مانسہرہ: ٹاؤن شپ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، چوکی انچارج رضوان اور سپاہی عاصم زخمی. • مانسہرہ کے لیے خوش آئند پیش رفت، دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد 20 سیٹر شٹل بس مانسہرہ پہنچ گئی، عوامی سہولت کے لیے اہم قدم • .بٹگرام: جنگل کی ملکیت کے دیرینہ تنازع پر دو قبائل میں مسلح تصادم، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی • مانسہرہ: عدالت میں پیشی کے موقع پر خاتون نے شوہر کے قتل میں ملوث ملزم کو گولی مار دی، خاتون گرفتار • .اوگی میں تہرے قتل کا افسوسناک واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار •

مریدکے: نوڈلز کھانے کے بعد دو کمسن بہنیں جاں بحق، تیسری بچی اور والدہ کی طبیعت بھی خراب.

23-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 19 وزٹ
Read in English
مریدکے: شیر بنگال کالونی، سی بلاک میں مبینہ طور پر نوڈلز کھانے کے بعد ایک خاندان کی تین کمسن بچیوں اور ان کی والدہ کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو کمسن بہنیں جانبر نہ ہوسکیں، جبکہ تیسری بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شیر بنگال کالونی میں ایک خاندان نے قریبی دکان سے نوڈلز خریدے، جنہیں گھر میں کھانے کے ساتھ ملک شیک بھی پیا گیا۔ کھانے کے کچھ دیر بعد تین بچیوں اور ان کی والدہ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔
متاثرہ خاندان کو ابتدائی طور پر قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد ازاں بچیوں کو لاہور کے میو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دورانِ علاج دو کمسن بہنیں دم توڑ گئیں، جبکہ تیسری بچی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت 7 سالہ ماہین اور 5 سالہ جنت کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ دکان کو سیل کرکے نوڈلز کے نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں۔ تاہم بچیوں کی اموات کی حتمی وجہ تحقیقات اور طبی رپورٹس کے بعد سامنے آئے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم بچیوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
اظہارِ تعزیت
نیاز خان مرحوم کے فرزند حاجی جہانزیب خان اور بھٹو خان مرحوم کے بھتیجے عادل خان کی وفات پر اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔