مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
10 جمادی الثانی 1448 ہجری · ہفتہ، 21 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
مانسہرہ کے لیے خوش آئند پیش رفت، دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد 20 سیٹر شٹل بس مانسہرہ پہنچ گئی، عوامی سہولت کے لیے اہم قدم • .بٹگرام: جنگل کی ملکیت کے دیرینہ تنازع پر دو قبائل میں مسلح تصادم، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی • مانسہرہ: عدالت میں پیشی کے موقع پر خاتون نے شوہر کے قتل میں ملوث ملزم کو گولی مار دی، خاتون گرفتار • .اوگی میں تہرے قتل کا افسوسناک واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر • سعودی عرب: ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی راستے پر ’’علیٰ خطاہ‘‘ منصوبے کا آغاز، 470 کلومیٹر طویل راستہ زائرین کے لیے متعارف • پاکستان میں 92 معدنیات کی نشاندہی، ذخائر کی تخمینی مالیت 8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی • مانسہرہ کے لیے خوش آئند پیش رفت، دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد 20 سیٹر شٹل بس مانسہرہ پہنچ گئی، عوامی سہولت کے لیے اہم قدم • .بٹگرام: جنگل کی ملکیت کے دیرینہ تنازع پر دو قبائل میں مسلح تصادم، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی • مانسہرہ: عدالت میں پیشی کے موقع پر خاتون نے شوہر کے قتل میں ملوث ملزم کو گولی مار دی، خاتون گرفتار • .اوگی میں تہرے قتل کا افسوسناک واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر • سعودی عرب: ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی راستے پر ’’علیٰ خطاہ‘‘ منصوبے کا آغاز، 470 کلومیٹر طویل راستہ زائرین کے لیے متعارف • پاکستان میں 92 معدنیات کی نشاندہی، ذخائر کی تخمینی مالیت 8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی •

.بٹگرام: جنگل کی ملکیت کے دیرینہ تنازع پر دو قبائل میں مسلح تصادم، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی

21-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 36 وزٹ
Read in English
خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل آلائی میں جنگل کی ملکیت کے دیرینہ تنازع پر دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب تقریباً 10 بجے تحصیل آلائی کے علاقے بلیجہ جنگل میں آلائی کی قوم گیلال اور ضلع کوہستان کی قوم کلوچ کے مسلح افراد آمنے سامنے آگئے، جہاں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں قوم گیلال کے 4 جبکہ قوم کلوچ کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان نے واقعے میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ بلیجہ جنگل کی ملکیت کا تنازع دونوں قبائل کے درمیان کئی دہائیوں سے چلا آرہا ہے، جس کے باعث ماضی میں بھی متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ دونوں اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے تنازع کے حل اور قبائل کے درمیان مصالحت کے لیے مختلف اوقات میں کوششیں کی گئیں، تاہم کوئی مستقل حل سامنے نہیں آسکا۔
تازہ مسلح تصادم کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ مقامی عوامی و سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس دیرینہ تنازع کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ علاقے میں پائیدار امن قائم ہو اور مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026