مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
23 جمادی الاول 1448 ہجری · بدھ، 4 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
شاہراہِ قراقرم کی توسیع کے لیے حد بندی کا عمل جاری، سپلائی سے قلندرآباد تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری • .اوگی میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ، ماموں کے ہاتھوں یتیم بھانجی قتل، فائرنگ سے دو نوجوان زخمی • تاجروں کے مطالبے پر ڈی آئی جی ہزارہ کا بڑا فیصلہ، ایبٹ آباد شہر میں یکطرفہ ٹریفک کا منصوبہ ختم، پرانا ٹریفک روٹ بحال • صوبہ ہزارہ کے قیام کی تحریک میں اہم پیش رفت، بل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جمع ہونے کے بعد متعلقہ کمیٹی کے سپرد • بالاکوٹ: گڑھی حبیب اللہ اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی سامان ہٹا دیا گیا. • .مانسہرہ: شاہراہِ ریشم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائیوں کا معائنہ کیا • شنکیاری: اغواء ہونے والی 11 سالہ بچی تین گھنٹے میں بازیاب، ایک ملزم گرفتار • .مانسہرہ: کرکالہ میں تین بھائیوں کے قتل کا مقدمہ، ایک اور مفرور ملزم گرفتار • شاہراہِ قراقرم کی توسیع کے لیے حد بندی کا عمل جاری، سپلائی سے قلندرآباد تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری • .اوگی میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ، ماموں کے ہاتھوں یتیم بھانجی قتل، فائرنگ سے دو نوجوان زخمی • تاجروں کے مطالبے پر ڈی آئی جی ہزارہ کا بڑا فیصلہ، ایبٹ آباد شہر میں یکطرفہ ٹریفک کا منصوبہ ختم، پرانا ٹریفک روٹ بحال • صوبہ ہزارہ کے قیام کی تحریک میں اہم پیش رفت، بل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جمع ہونے کے بعد متعلقہ کمیٹی کے سپرد • بالاکوٹ: گڑھی حبیب اللہ اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی سامان ہٹا دیا گیا. • .مانسہرہ: شاہراہِ ریشم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائیوں کا معائنہ کیا • شنکیاری: اغواء ہونے والی 11 سالہ بچی تین گھنٹے میں بازیاب، ایک ملزم گرفتار • .مانسہرہ: کرکالہ میں تین بھائیوں کے قتل کا مقدمہ، ایک اور مفرور ملزم گرفتار •
پولیس

.اوگی میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ، ماموں کے ہاتھوں یتیم بھانجی قتل، فائرنگ سے دو نوجوان زخمی

04-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 17 وزٹ
Read in English
اوگی: ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں غیرت کے نام پر قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص پر اپنی یتیم بھانجی کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق مقتولہ کے والد کی وفات کے بعد وہ اپنے بھائی کے ہمراہ اپنے ماموں کے گھر رہائش پذیر تھی۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش اور افسوس کی فضا پھیل گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ کے بھائی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے واقعے سے متعلق تفصیلات فراہم کیں، جس کی روشنی میں پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ اسی دوران اوگی میں پیش آنے والے ایک دوسرے واقعے میں مبینہ ملزم کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔ اوگی پولیس نے دونوں واقعات کے حوالے سے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں اور کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں واقعات کی تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ اہلِ علاقہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قانون کے مطابق شفاف تحقیقات مکمل کرکے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔